0
Saturday 4 Jan 2020 22:39

قاسم سلیمانی کی شہادت، پاراچنار کیی فضاء دوسرے روز بھی سوگوار

قاسم سلیمانی کی شہادت، پاراچنار کیی فضاء دوسرے روز بھی سوگوار
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جانب سے بغداد میں ہونے والے حملے میں جنرل قاسم سلیمانی سمیت دیگر کی شہادت پر پوری دنیا میں شدید ردعمل سامنے آرہا ہے، اسی طرح پاراچنار میں بھی اس افسوسناک واقعہ پر دوسرے روز بھی فضاء سوگوار رہی، واضح رہے کہ مرکزی جامع مسجد پاراچنار کے پیش نماز علامہ فدا حسین مظاہری اور علامہ سید عابد حسین الحسینی کی جانب سے پاراچنار میں اس افسوسناک واقعہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔ آج بھی علاقہ کی فضاء سوگ میں ڈوبی رہی اور لوگوں کا موضوع گفتگو بغداد واقعہ رہا۔ اس سلسلے میں کل بروز اتوار مرکزی جامع مسجد میں قرآن خوانی کا پروگرام بھی رکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 836558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش