QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر گرنیڈ حملہ

4 Jan 2020 23:00

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گرنیڈ حملہ سری نگر کے علاقے میں اس وقت کیا گیا جب سینٹرل ریزرو فورس کی گاڑی معمولی کی گشت پر تھی، گرنیڈ حملے میں ایک راہگیر شدید زخمی ہوگیا جب کہ 5 زخمی اہلکاروں کو بھی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی گاڑی پر گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں راہگیر سمیت 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گرنیڈ حملہ سری نگر کے علاقے میں اس وقت کیا گیا جب سینٹرل ریزرو فورس کی گاڑی معمولی کی گشت پر تھی، گرنیڈ حملے میں ایک راہگیر شدید زخمی ہوگیا جب کہ 5 زخمی اہلکاروں کو بھی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سی آر پی ایف کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ نامعلوم افراد گاڑی پر گرنیڈ حملہ کرکے فرار ہوگئے، حملہ آوروں کا نشانہ چوک جانے کے باعث شہریوں کی 2 گاڑیاں زد میں آگئیں جب کہ ایک راہگیر سڑک عبور کرنے کے دوران دھماکے سے زخمی ہوگیا۔ یاد رہے کہ 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے یہ چوتھا گرنیڈ حملہ ہے۔ پہلا حملہ 28 ستمبر کو سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایک بٹالین پر کیا گیا تھا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جب کہ دوسرا حملہ سرکاری دفتر میں ہوا تھا جس میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے اور تیسرا حملہ بس اڈے پر کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 836562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836562/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-سیکیورٹی-فورسز-کی-گاڑی-پر-گرنیڈ-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org