QR CodeQR Code

حکومت پاکستان واضح پالیسی اپنائے اور جنرل سلیمانی پر امریکی حملے کی بھرپور مذمت کرے، علامہ حسین مسعودی

4 Jan 2020 23:32

ایک بیان میں نائب صدر جعفریہ الائنس کا کہنا تھا کہ امریکہ جو عراق میں داعش کی شکست کے بعد دوبارہ قابض ہونا چاہ رہا ہے اور دنیا پر یہ ظاہر کررہا ہے کہ ہم عراق میں داعش کو کمزور کرنے اور عراقی عوام کو مضبوط کرنے آرہے ہیں، دراصل یہ پوری دنیا کو دھوکا دے رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ حسین مسعودی کا کہنا ہے کہ خطے میں حالیہ واقعات پر پوری دنیا مسلمان جہان اور پاکستانیوں کو گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے، ایک طرف ہندوستان پورے ملک اور کشمیر میں جو کچھ کر رہا ہے سب کے سامنے ہے، دوسری طرف امریکہ عراق میں اسلام دشمن داعش کو مضبوط کرنے میں مصروف ہوگیا ہے، گزشتہ دنوں امریکہ کا عراق پر میزائلوں سے حملہ کرنا جس میں کئی عراقی فوجی جابحق ہوچکے ہیں اور ایک میزائل حملے میں ابومہدی المہندس اور جنرل قاسم سلیمانی شہید ہوگئے، یہ دونوں عراقی اور ایرانی جنرل خطے میں ہونے والی اسلام دشمنی کو روکنے کی علامت سمجھے جاتے تھے اور عراق میں اسلام دشمن داعش کو شکت دینے میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ جو عراق میں داعش کی شکست کے بعد دوبارہ قابض ہونا چاہ رہا ہے اور دنیا پر یہ ظاہر کررہا ہے کہ ہم عراق میں داعش کو کمزور کرنے اور عراقی عوام کو مضبوط کرنے آرہے ہیں، دراصل یہ پوری دنیا کو دھوکا دے رہا ہے۔ علامہ حسین مسعودی نے کہا کہ ہم عراق میں ہونے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، مسلمان عالم کو اب متحد ہونے کی ضرورت ہے، ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عراق اور ایران کے معاملے پر واضح پالیسی اپنائے اور جنرل سلیمانی پر عراق میں ہونے والے امریکی حملے کی بھرپور مذمت کرکے پاکستانی عوام کی ترجمانی کا حق ادا کرے۔

 


خبر کا کوڈ: 836572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836572/حکومت-پاکستان-واضح-پالیسی-اپنائے-اور-جنرل-سلیمانی-پر-امریکی-حملے-کی-بھرپور-مذمت-کرے-علامہ-حسین-مسعودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org