QR CodeQR Code

امریکہ نے پاکستان سے باقاعدہ مدد مانگی ہے، وفاقی وزیر برائے ہوا بازی

4 Jan 2020 23:42

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے بتایا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز ہوئے رابطے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کہا کہ ایران سے بات کریں، پاکستان کا خطے میں ہمیشہ مثبت کر دار رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی پہ امریکی حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں امریکہ نے پاکستان سے باقاعدہ مدد مانگ لی ہے۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے بتایا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز ہوئے رابطے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کہا کہ ایران سے بات کریں۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا خطے میں ہمیشہ مثبت کر دار رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز آرمی چیف کو فون کیا، اس دوران جنرل باجوہ نے مائیک پومپیو کو یہی کہا ہو گا کہ تھوڑا ٹھنڈے ہو جائیں لیکن کسی کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے بات نہیں کی ہو گی۔ پاکستان کا اس خطے میں ہمیشہ مثبت کردار رہا ہے، دونوں ہمارے برادر اسلامی ملک ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کوئی بل جب اسمبلی میں لایا جاتا ہے کہ ہر ممبر کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی تجاویز دے سکتا ہے۔ تمام اسٹینڈنگ کمیٹی میں بھی اپوزیشن کے ارکان موجود ہوتے ہیں۔ یہ بات طے ہو چکی ہے اس پر لمبی بات نہیں کی جائے گی، زیادہ تر باتیں پہلے پی ہو چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 836573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836573/امریکہ-نے-پاکستان-سے-باقاعدہ-مدد-مانگی-ہے-وفاقی-وزیر-برائے-ہوا-بازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org