QR CodeQR Code

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی ہی امریکہ کی کامیابی ہے، کیمرون منٹر

8 Jul 2011 01:31

اسلام ٹائمز:پاکستان میں امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو کامیاب دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ موجودہ حالات میں پاکستان کی کامیابی ہی امریکہ کی کامیابی ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پشاور میں نئی امریکی قونصل جنرل میری رچرڈز کی تعیناتی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہاکہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو کامیاب دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ موجودہ حالات میں پاکستان کی کامیابی ہی امریکہ کی کامیابی ہے۔ امریکہ قبائلی علاقوں کی ترقی کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے اور اس سلسلے میں فاٹا سیکریٹریٹ اور خیبرپختونخوا حکومت سے تعاون جاری رہے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے سینیئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہاکہ امریکہ ہمیشہ پاکستان سے'' ڈو مور'' کا مطالبہ کرتا ہے لیکن پاکستان کا تباہ شدہ انفراسٹرکچر بحال کرنے کےلئے ''ڈو مور'' کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 83659

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/83659/دہشت-گردی-کے-خلاف-جنگ-میں-پاکستان-کی-کامیابی-ہی-امریکہ-ہے-کیمرون-منٹر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org