QR CodeQR Code

گیس بحران نے کراچی کو برسوں پرانے دور میں دھکیل دیا

5 Jan 2020 04:09

کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ سی این جی اسٹیشن سمیت گھریلو صارفین کو بھی گیس دستیاب نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گیس کی قلت نے کراچی کو برسوں پرانے دور میں دھکیل دیا ہے۔ شہر والوں نے بھی لکڑی پر کھانا پکانا شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ سی این جی اسٹیشن سمیت گھریلو صارفین کو بھی گیس دستیاب نہیں ہے۔ لکڑی کی قدر بڑھتی دیکھ کر منافع خوروں نے مجبوری سے فائدہ اٹھایا اور قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔ دکان داروں کے مطابق پہلے 200 روپے من لکڑی فروخت ہوتی تھی، تاہم اب لکڑی 300 سے 350 روپے من فروخت ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے 10 روپے فی کلو قیمت تھی، تاہم اب 12 اور 13روپے فی کلو قیمت ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 836616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836616/گیس-بحران-نے-کراچی-کو-برسوں-پرانے-دور-میں-دھکیل-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org