0
Sunday 5 Jan 2020 14:07

ایران کی سائبر طاقت کا چھوٹا سا مظاہرہ، امریکی حکومتی ایجنسی کی ویب سائٹ ہیک

ایران کی سائبر طاقت کا چھوٹا سا مظاہرہ، امریکی حکومتی ایجنسی کی ویب سائٹ ہیک
اسلام ٹائمز۔ امریکی حکومتی ایجنسی کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی، ہیکرز نے ویب سائٹ پر آیت اللہ خامنہ ای کی تصویر اور ایرانی پرچم لگا دیا۔ ہیکرز نے پیغام میں لکھا کہ ایران کی سائبر طاقت کا یہ صرف چھوٹا سا مظاہرہ ہے۔ ہیکرز نے امریکی محکمہ برائے ہوم لینڈ سکیورٹی کی فیڈرل ڈیپوزیٹری لائبریری پروگرام کی ویب سائٹ کو ہیک کیا، ہیکنگ کے بعد ویب سائٹ کے پیج پر آیت اللہ خامنہ ای کی تصویر اور ایرانی پرچم لگا دیئے گئے ہیں۔ ہیکرز نے ویب سائٹ پر لکھا کہ ایران کی سائبر طاقت کا یہ صرف چھوٹا سا مظاہرہ ہے۔ ہیکرز نے آیت اللہ خامنہ کیجانب سے امریکہ کو پیغام میں لکھا کہ " شہید قاسم سلیمانی کے خون سے ہاتھ  رنگین کرنیوالوں سے سخت انتقام لیا جائیگا وہ تمام دنیا میں مقاومت کرنیوالوں کا سرور و سردار تھا۔۔ساری دنیا میں مقاومت کرنیوالے ان کے خون کا بدلہ لینے کے مشتاق ہیں"۔

ہیکرز نے ویب پیج پر ایک تصویر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی لگائی ہے، جسم میں دکھایا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے ایک زور دار مکا اس کی صورت پہ لگایا گیا ہے جسکی وجہ سے اسکے منہ سے خون کا فوارہ ابل رہا ہے، اور اسکے ساتھ ہی انگلش میں ایک پیغام بھی درج کیا گیا ہے کہ "شہادت سردار قاسم سلیمانی کا حق اور انعام تھی، حق کے لئے ان کی سالوں کی سخت جدوجہد کو سامنے رکھتے ہوئے ان کے راستے پہ سفر جاری رہے گا، اور یہ سفر کبھی متوقف نہیں ہوگا، ان کے مجرم جنھوں نے ان کے خون سے اپنے ہاتھ رنگین کئے ہیں اب انتظار کریں کہ سخت ترین انتقام ان کی قسمت میں لکھا جا چکا ہے"۔ آخر میں لکھا ہے یہ ایرانی سائبر طاقت کا ایک چھوٹا سا مظاہرہ ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 836688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش