0
Sunday 5 Jan 2020 16:32
خطے میں امن خراب کرنیوالے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے

پاک سرزمین کسی کیخلاف استعمال ہونیکی اجازت نہیں دینگے، پاک فوج

پاک سرزمین کسی کیخلاف استعمال ہونیکی اجازت نہیں دینگے، پاک فوج
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، بلکہ خطے میں امن قائم کرنے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ امریکی حملے کے بعد خطے کے حالات میں تبدیلی آئی ہے، پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے، پاک فوج اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کو بہت سے مسائل کا سامنا رہا، ہم نے ہر وہ کام کیا جس سے امن قائم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد افغان جنگ کا سامنا رہا، پاکستان نے افغان امن عمل میں کردار ادا کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف نے امریکی وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ خطہ خراب حالات کی طرف جا رہا ہے، افغان مصالحتی عمل میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیئے اور خطے کے ملکوں میں کشیدگی کم ہونی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں، جانے مانے لوگ بھی باتیں کر رہے ہیں جبکہ بھارت افواہیں پھیلانے میں کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے بھارتی آرمی چیف اپنی جگہ بنانے میں مصروف ہیں، انہیں پاک افواج کی صلاحیتوں کا ادراک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں پاکستان کو اہم حیثیت ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف کی کوشش ہے کہ خطے میں امن کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 836705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش