0
Sunday 5 Jan 2020 19:02

سمیع ابراہیم کے بعد فواد چوہدری نے مبشر لقمان کو بھی تھپڑ مار دیا

سمیع ابراہیم کے بعد فواد چوہدری نے مبشر لقمان کو بھی تھپڑ مار دیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے لاہور میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ٹی وی اینکر مبشر لقمان کو تھپڑ رسید کر دیا۔ شادی کی تقریب میں موجود ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزیر آب پاشی  محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں حکمران جماعت کے رہنماؤں سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور فواد چوہدری آپس میں بات چیت کر رہے تھے۔ اس دوران مبشر لقمان نمودار ہوگئے اور دونوں کے مابین تلخ کلامی شروع ہوگئی اور معاملہ اس قدر بڑھا کہ فواد چوہدری نے مبشر لقمان کو تھپڑ رسید کردیا، جس پر دونوں گتھم گتھا ہوگئے۔ موقع پر موجود تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دونوں میں بیچ بچاؤ کرایا۔ دوسری جانب فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبشر لقمان جیسے لوگوں کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ صحافت میں گھسے ایسے لوگوں کو  بےنقاب کرنا سب کا فرض ہے۔

یاد رہے کہ مبشر لقمان نے گذشتہ دنوں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے متعلق ایک طویل ویڈیو جاری کرتے ہوئے فواد چوہدری اور فیاض الحسن چوہان پر الزامات عائد کئے تھے۔ گذشتہ رات کو ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ "بعض دو ٹکے کے صحافی نے اپنا یو ٹیوب چینل مشہور کرانے کا طریقہ یہ اختیار کیا ہے کہ وزراء اور باعزت لوگوں پر الزامات لگائیں۔ ایسے لوگوں کی نہ اپنی کوئی عزت ہے نہ وہ دوسرے کی سمجھتے ہیں۔" فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو فعال کیا گیا ہے۔ انشاءاللہ جلد ایک بڑا بلیک میلر گروپ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو گا۔ ان کے پیچھے کون لوگ ہیں پہچانے جا چکے ہیں، انتظار کیجئے مکمل کہانی سامنے آئے گی۔ فواد چوہدری نے اس سے قبل شادی کی ایک اور تقریب میں بول نیوز کے اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو بھی تھپڑ مارا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 836714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش