0
Sunday 5 Jan 2020 20:05

شہادت کے روز جنرل قاسم سلیمانی کیساتھ ملاقات طے تھی، امریکی عراق سے نکل جائیں، عادل عبدالمہدی

شہادت کے روز جنرل قاسم سلیمانی کیساتھ ملاقات طے تھی، امریکی عراق سے نکل جائیں، عادل عبدالمہدی
اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے اتوار کے روز سہ پہر پارلیمنٹ کے جلسے میں شرکت کی۔ امریکی انخلاء پر ووٹنگ کیلئے منعقد کئے جانے والے پارلیمنٹ کے جلسے میں شرکت سے پہلے انہوں نے خبرنگاروں کیساتھ گفتگو کی۔ عراقی وزیراعظم نے ملک سے امریکی انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور امریکہ دونوں کا فائدہ اسی میں ہے کہ غیرملکی افواج عراقی سرزمین سے نکل جائیں۔

عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کچھ عرصہ قبل حشد الشعبی پر ہونیوالے حملوں کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں نے ہمیں یہ کہا تھا کہ گرمیوں میں حشد الشعبی کے گوداموں پر ہونے والے حملے اسرائیل نے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعے کے روز جب جنرل قاسم سلیمانی شہید ہوئے ہیں، میرے ساتھ انکی ملاقات طے تھی کیونکہ انہوں نے سعودی پیغام پر ایران کا جواب مجھ تک پہنچانا تھا۔
خبر کا کوڈ : 836723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش