QR CodeQR Code

لیبیا میں ملٹری اکیڈمی پر حملے میں 30 افراد ہلاک، 33 زخمی

5 Jan 2020 22:05

وزارت صحت کے مطابق کیڈٹس اپنے اپنے کمروں میں جانے کے لیے پریڈ گراؤنڈ میں جمع تھے کہ اسی دوران حکومت مخالف گروپ کی جانب سے فضائی بمباری کی گئی۔ لیبیا حکومت کے مطابق حملہ حکومت مخالف گروپ نے کیا، جو اس سے قبل بھی اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ملٹری اکیڈمی پر حملے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جب کہ 33 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ملٹری اکیڈمی پر حملے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جب کہ 33 زخمی ہوگئے ہیں، وزارت صحت کے مطابق کیڈٹس اپنے اپنے کمروں میں جانے کے لیے پریڈ گراؤنڈ میں جمع تھے کہ اسی دوران حکومت مخالف گروپ کی جانب سے فضائی بمباری کی گئی۔ لیبیا حکومت کے مطابق حملہ حکومت مخالف گروپ نے کیا، جو اس سے قبل بھی اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے تاہم مخالف گروپ نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی ہے۔ دوسری جانب وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں صورتحال بہت خراب ہے، حملے کے باعث متاثرین کی شناخت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے کیوں کہ زیادہ تر افراد حملے کے باعث جھلس گئے ہیں، جب کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 836738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836738/لیبیا-میں-ملٹری-اکیڈمی-پر-حملے-30-افراد-ہلاک-33-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org