0
Sunday 5 Jan 2020 22:49

اسلام آباد میں تاریخی امریکہ مردہ باد ریلی، ہزاروں افراد کی شرکت

اسلام آباد میں تاریخی امریکہ مردہ باد ریلی، ہزاروں افراد کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے شروع ہوکر چائنہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی، ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بچوں اور خواتین نے بھی ریلی میں شرکت کی اور امریکہ مخالف نعرے لگائے۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما آغا سید علی رضوی نے کہا کہ امریکہ عالم اسلام کا بدترین اور مکار دشمن ہے۔ اسے جب بھی موقع ملا اس نے امت مسلمہ کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کیا۔ امریکی کی دوستی کو بدترین دشمنی میں بدلتے ہوئے مسلمان حکمرانوں نے متعدد بار دیکھا ہے۔ عالم اسلام کو اپنی بقا و سالمیت کے لیے امریکی حصار سے باہر نکلنا ہوگا۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال بہشتی نے کہا کہ عراق کے اندر امریکہ کی نگرانی میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے انبیا و اصحاب کرام رضوان اللہ کی قبروں کو مسمار کرکے اجساد مبارکہ کی توہین جیسے انتہائی اقدام شروع کر دیے تھے جنہیں روکنے کے لیے جنرل قاسم سلمانی نے علم جہاد بلند کیا اور عراق کو داعش کے نجس وجود سے پاک کیا۔ مقدسات کی حفاظت کرنے والے قاسم سیلمانی امت مسلمہ کے عظیم سپاہی تھے۔ امریکہ نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ دور کرنے کے لیے انہیں شہید کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جامع مسجد خطیب علامہ اختر عباس نے کہا امریکہ کا یہ بزدلانہ فعل اس کے زوال کی نوید ثابت ہوگا۔ اب مصلحت پسندی کی بجائے جرات مندانہ فیصلوں کی گھڑی ہے۔ ریلی سے علامہ اعجاز بہشتی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 836743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش