QR CodeQR Code

اداروں پر سیاست کرنے سے گریز کرنا چاہیے، فردوس عاشق اعوان

5 Jan 2020 23:29

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج ہندوستان کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر رہا ہے، کشمیریوں کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی جبکہ وزیراعظم دنیا کے ہر فورم میں کشمیریوں کی آواز بن کر دستک دیتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اداروں پر سیاست کرنے سے گریز کرنا چاہیے لہذا امید ہے اپوزیشن ملکی مفاد کے معاملات پر سیاست نہیں کرے گی۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج ہندوستان کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر رہا ہے، کشمیریوں کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی جبکہ وزیراعظم دنیا کے ہر فورم میں کشمیریوں کی آواز بن کر دستک دیتے رہیں گے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کےخلاف پراپیگنڈہ جاری ہے، پاکستان نے خطے میں امن قائم کرنے کے لیے قربانیاں دیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف ہتھکنڈوں میں ناکامی ہوئی جبکہ تاثر پھیلایا جا رہا ہے کہ پاکستان خطے میں مہم کا حصہ بننے جا رہا ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم امن کے علمبردار بن کر ابھرے ہیں، عمران خان نے ایران اور سعودی عرب سمیت دیگر ملکوں کے دورے کیے، ہم نے خطے میں امن کو تقویت دینے کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر اپوزیشن نے بردباری کا مظاہرہ کیا، ادارے کسی جماعت کے نہیں بلکہ ملک کے ہیں لہذا اداروں پر سیاست کرنے سے گریز کرنا چاہیے، امید ہے اپوزیشن ملکی مفاد کے معاملات پر سیاست نہیں کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 836744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836744/اداروں-پر-سیاست-کرنے-سے-گریز-کرنا-چاہیے-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org