0
Sunday 5 Jan 2020 23:50

عراقی پارلیمنٹ میں 100 فیصد ووٹوں کیساتھ امریکی انخلاء کی قرارداد منظور، امریکی دفاعی معاہدہ منسوخ

عراقی پارلیمنٹ میں 100 فیصد ووٹوں کیساتھ امریکی انخلاء کی قرارداد منظور، امریکی دفاعی معاہدہ منسوخ
اسلام ٹائمز۔ ملک میں امریکی جارحانہ و غیر قانونی کارروائیوں پر عراقی پارلیمنٹ میں امریکی انخلاء اور امریکہ کیساتھ عراق کے دفاعی معاہدے کی منسوخی پر رائے شماری کی گئی۔ اس رائے شماری میں تمام عراقی عوامی نمائندوں نے شرکت کی جبکہ 100 فیصد موافق ووٹوں کیساتھ عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کا بل منظور کر لیا گیا۔ اس موقع پر عراقی وزیراعظم عادل عبدالمھدی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کیساتھ عراقی دفاعی معاہدہ داعش کیساتھ مقابلے اور عراقی سکیورٹی فورسز کی عسکری تربیت کی خاطر دستخط کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عراق اور ایران کیساتھ عراقی تعلقات کے حوالے سے امریکی رویّہ غیر قابل قبول ہے۔

عراقی وزیراعظم نے کہا کہ ہم عراق کے حوالے سے اختیار کردہ امریکی پالیسیوں کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حشد الشعبی کے فوجی مراکز کو نشانہ بنانے پر امریکہ نے عراق سے معافی نہیں مانگی، جبکہ ایران دہشتگردی کیخلاف عراقی سکیورٹی فورسز کی کھلی حمایت کرنے والا ملک اور حشد الشعبی عراقی سرکاری سکیورٹی فورسز کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ میں رائے شماری شروع ہونے سے قبل تمام عوامی نمائندوں نے قابض غیر ملکی افواج کیخلاف اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے "کلا کلا امریکا"، "کلا کلا یا صیہون"، "امریکا اطلعی برہ"، "نعم نعم للعراق"، "نعم نعم للشہداء" اور "بغداد حرۃ حرۃ" کے نعرے لگائے۔
خبر کا کوڈ : 836746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش