0
Monday 6 Jan 2020 00:32

ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ اعجاز بہشتی کا دورہ خیبر پختونخوا

ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ اعجاز بہشتی کا دورہ خیبر پختونخوا
رپورٹ: ایس این حسینی

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور نوجوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی نے خیبر پختونخواہ کا 6 روزہ دورہ کیا۔ تنظیمی ذرائع کے مطابق کسی بھی مرکزی رہنماء کا خیبر پختونخوا کا اتنا طویل یہ پہلا دورہ ہے۔ اس دوران انہوں نے ایک درجن سے زائد نششتوں اور اجتماعات سے خطاب کیا۔ انہوں نے علاقے کے معززین اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔ دورے کا آغاز انہوں نے صوبائی سیکرٹری یوتھ جلال حسین طوری کے ہمراہ ہزارہ ڈویژن کے ضلع مانسہرہ سے کیا۔ مرکزی سیکرٹری نوجوانان نے پیرا گاوں مانسہرہ کے جوانوں سے خطاب میں ان کی مذہبی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج خیبر پختونخواہ کے آخری ضلع کے کم آبادی والے شیعہ گاوں میں اسی وجہ سے آئے ہیں کہ آپکو یہ شکوہ کرنے کا موقع نہ ملے کہ ہم آپ کو یاد نہیں کرتے بلکہ آپ جیسے دور دراز رہنے والے مومنین ہمارے سروں کے تاج کی مانند ہیں۔ انہوں نے جوانوں سے ایک فارم پر کرایا جس میں اپنی خواہش کے مطابق قومی و ملی خدمات کے حوالے سے سوالات درج تھے۔ نوجوانوں نے مرکزی رہنماء کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
 
علامہ اعجاز حسین بہشتی مانسہرہ سے پشاور پہنچے تو امامیہ کالونی میں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری ایمپلائز ونگ شفیق حسین اور ضلعی آرگنائزر علامہ سید ذکی الحسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ اعجاز بہشتی نے جوانوں سے خطاب اور حصوصی نششت کی۔ اگلے روز علامہ اعجاز حسین بہشتی پاراچنار روانہ ہوئے اور علی زئی میں مولانا صداقت حسین سے ملاقات کی۔انہیں مجلس وحدت مسلمین کے اہداف اور خدمات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ سوموار کے روز پاراچنار کے دورہ جات کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ پہلا دورہ کالج کالونی کا ہوا، جہاں علامہ اعجاز بہشتی نے جوانوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر جوان کی اہمیت پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ اگلے روز علامہ اعجاز بہشتی نے پارچنار کے سیکرٹری جنرل مولانا نقی شاہ، صوبائی سیکرٹری ایمپلائز ونگ شفیق طوری اور صوبائی یوتھ سیکرٹری جلال حسین طوری کے ہمراہ بوڑکی بغدئی، کرخیلہ اور لقمان خیل کے دورے کئے۔ اس موقع پر شہید قائد عارف حسین الحسینی کے مزار بھی حاضری دی گئی اور اہل علاقہ سے خطابات کیا۔

علامہ اعجاز حسین بہشتی نے اپنے دورے پاراچنار کے دوران جامعہ جعفریہ پاراچنار اور مدرسہ جامعہ خامنہ ای کا بھی دورہ کیا اور اساتید سے ملاقاتیں کی۔ انہوں نے مرکزی جامع مسجد پاراچنار کے پیش امام فدا حسین مظاہری اور تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ عابد حسین الحسینی سے ملاقاتیں کیں، جن میں ملکی اور قومی حالات پر تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے پبلک سکول علی زئی کا بھی دورہ کیا اور طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ پبلک سکول کے ایم ڈی نے علامہ صاحب کو بھی پھول پیش کئے۔ منگل کو مرکری سیکرٹری یوتھ نے جلال طوری اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ سنٹرل کرم ابراہیم زئی، بالش خیل کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر مختلف علاقون میں جوانوں نے استقبال بھی کیا۔ دورہ پاراچنار کے موقع پر مرکزی سیکرٹری نوجوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی نے علاقے کے معززین سے بھی ملاقاتیں کیں۔ پاراچنار کے مسائل اور مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔ علامہ اعجاز بہشتی نے ہنگو اور کوہاٹ کا بھی دروہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جامعہ العسکریہ ہنگو کے اساتید سے ملاقاتیں کیں۔ 

علامہ اعجاز نے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی کے ہمراہ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ جہانزیب جعفری اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی اورنگزیب جعفری کے ماموں کفایت اللہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان گھر تشریف لے گئے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے رحمان علی اور کارگل میں شہید ہونے والے جوان وارث علی کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی۔ علامہ اعجاز حسین بہشتی علامہ جہانزیب جعفری، علامہ ارشاد علی اور جلال طوری کے ہمراہ ہنگو کی دیگر مرحوم شخصیات کے اہل خانہ کے ہاں تعزیت کے لئے تشریف لے گئے۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین ضلع کوہاٹ کے رہنما نبی حسین کے جوان بیٹے کے انتقال پر انکے گھر جاکر تعزیت کی۔ علامہ اعجاز بہشتی نے وفد کے ہمراہ کچئی اسلامی سنٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں پر مدیر اعلیٰ علامہ مرزا شیرازی سے ملاقات کی گئی۔ اس دورہ کے دوران مجلس وحدت کے مرکزی رہنما کی سینکڑوں جوانون سے ملاقاتیں اور نشستیں ہوئیں۔ علامہ اعجاز حسین بہشتی جہاں بھی گئے ان کا شایان شان استقبال کیا گیا۔ انہوں نے حضرت امام زمانہ (عج) کے موضوع اور جوانوں کے کردار پر بہترین خطابات کئے جسکو جوانوں نے بے حد سراہا۔
خبر کا کوڈ : 836750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش