0
Monday 6 Jan 2020 08:51

یوم حق خودارادیت، مظفرآباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں

یوم حق خودارادیت، مظفرآباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں مقیم کشمیریوں نے  یوم خودارادیت   جوش و جذبے سے منایا۔ مظفر آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ شرکا نے اقوام متحدہ مبصر مشن دفتر تک مارچ بھی کیا۔ اسلام آباد میں بھی بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ریلی نکال کر عالمی برادری کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرائی۔ مظفرآباد میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن دفتر تک مارچ کیا گیا اور یادداشت جمع کرائی گئی۔ ریلی میں وزیراعظم آزادکشمیر بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کنٹرول لائن روندنے کا حق حاصل ہے۔ میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں ریلی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا۔

بہاولپور میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔منڈی بہاءالدین میں بھی کسان بورڈ اور سول سوسائٹی کے زیراہتمام مظاہرہ کیا گیا، جس میں مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ میاں چنوں اور خان پور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔ حیدر آباد اور پڈعیدن سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی یوم حق خودارادیت پر شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر آئی اور عالمی برداری سے مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے واک کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طلبہ نے ٹیبلوز پیش کئے اور تقاریر بھی کیں۔
خبر کا کوڈ : 836776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش