0
Monday 6 Jan 2020 11:28
ایران پرحملہ کیا گیا تو اسرائیل کو دنیا کے چہرے سے مٹا کر رکھ دیں گے، محسن رضائی

ایران پر حملےکیلئے کانگریس کی منظوری درکار نہیں، میرے بیانات ہی نوٹیفکیشن ہیں، ٹرمپ

ایران پر حملےکیلئے کانگریس کی منظوری درکار نہیں، میرے بیانات ہی نوٹیفکیشن ہیں، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے ایران پر کسی حملے کے لئے انہیں امریکی کانگریس کی منظوری درکار نہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے تازہ بیان میں ڈیمو کریٹس سمیت ناقدین کو جواب دیتے ہوئےکہا کہ ان کے بیانات ہی کانگریس کے لئے نوٹیفکیشن کی حیثیت رکھتے ہیں۔ عراق سے امریکی فوج کو نکلنے پر مجبور کیا گیا تو عراق پر سخت پابندیاں لگائیں گے۔ ادھر پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اسرائیلی شہروں حائفہ اور تل ابیب کو راکھ میں بدل کر رکھ دیں گے۔ ایران نے ایٹمی ڈیل کی پاسداری سے بھی دستبرداری کا اعلان کردیا۔ امریکا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران۔ شام یا عراق میں امریکی فوجیوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے شعلے شدت سے بھڑک رہے ہیں ۔ٹرمپ حملے کی صورت میں ایران کے باون اہداف کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔

ادھر پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ محسن رضائی نے ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں کہا کہ ٹرمپ کہتے ہیں کہ ایران نے بدلہ لیا تو امریکا حملہ کرے گا۔ ایران پرحملہ کیا گیا تو اسرائیل کو دنیا کے چہرے سے مٹا کر رکھ دیں گے۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے کے قریب گذشتہ رات ایک اور حملہ ہوا۔ دو راکٹ سفارتخانے کے قریب، تیسرا راکٹ گرین زون سے باہر اور ایک گھر پر گرا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے اور گھرکو نقصان پہنچا۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران عراق یا شمال مشرقی شام میں امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتا ہے۔ جو ایران کی بہت بڑی غلطی ہو گی، جنرل قاسم سلیمانی کی موت کے بعد دنیا اب محفوظ ہوگئی ہے۔ دوسری جانب امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق جنرل قاسم سلیمانی کی میت مشہد سے تہران پہنچا دی گئی۔ جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کیخلاف ہزاروں افراد نے مارچ کیا اور امریکا مخالف نعرے لگائے۔ جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے خلاف لندن میں امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مانچسٹر میں بھی مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ادھر ایران نے ایٹمی معاہدے کی پاسداری ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی برادری ایران پر پابندیاں ختم کرے اور ایرانی مفادات کے تحفظ کی یقین دہانی کرائے تو ڈیل پر کاربند ہونے پر غور ہو سکتا ہے۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے برطانوی وزیراعظم اور فرانسیسی صدر سے فون پر گفتگو کی۔ اور فیصلے واپس لینے پر زور دیا۔ فرانسیسی صدر میکرون نے امریکی صدر سے رابطہ کیا اور مکمل اظہار یکجہتی کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے کو عدم استحکام کی طرف لے جانے والی کسی بھی فوجی مہم جوئی سے گریز کرے۔ عراقی سرزمین پر غیر ملکی فوجوں کے خلاف عراقی پارلیمنٹ میں قرارداد منظور کرلی گئی۔ وزیراعظم عادل المہدی نے پارلیمنٹ کو غیر ملکی فوجوں کے انخلا کے اقدام کی ہدایت کردی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ترجمان مورگن اور ٹیگس نے کہا کہ قرارداد کے اثرات اور اس کی قانونی نوعیت پر مزید وضاحت کا انتظارہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کہتے ہیں جنرل قاسم سلیمانی کے اقدامات سے ہزاروں اموات ہوئیں۔ برطانیہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی موت پر اظہار افسوس نہیں کرے گا۔ ادھر سعودی عہدیدار نے غیرملکی خبرایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ جنرل قاسم سلیمانی پر حملے سے متعلق امریکا نے اپنے حلیف سعودی عرب سے مشاورت نہیں کی تھی۔ سعودی حکومت نے موجودہ صورتحال میں تحمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کسی بھی ایسے عمل سے اجتناب کرنا چاہیئے جو کشیدگی کا باعث بنے۔
 
خبر کا کوڈ : 836794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش