QR CodeQR Code

اقوام متحدہ اپنی منظور کی گئی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے، سردار عتیق

6 Jan 2020 11:38

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ 72 سال گزرنے کے باوجود ہندوستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اپنے معاہدہ پر عمل درآمد سے انکاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ 5 جنوری 1949ء کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے ہندوستان و پاکستان نے دونوں ممالک پاکستان اور ہندوستان کی رضا مندی سے قرارداد منظور کی کہ ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق رائے شماری کے ذریعے ہو گا۔ 72 سال گزرنے کے باوجود ہندوستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اپنے معاہدہ پر عمل درآمد سے انکاری ہے۔ اقوام متحدہ اپنی منظور کی گئی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یوم حق خودارادیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام مٹ سکتے ہیں لیکن وہ اپنے موقف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔


خبر کا کوڈ: 836796

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836796/اقوام-متحدہ-اپنی-منظور-کی-گئی-قراردادوں-پر-عملدرآمد-یقینی-بنائے-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org