0
Monday 6 Jan 2020 18:14

قاسم سلیمانی کی شہادت، شیعہ علماء کونسل نے 10 جنوری کو یوم احتجاج کا اعلان کر دیا

قاسم سلیمانی کی شہادت، شیعہ علماء کونسل نے 10 جنوری کو یوم احتجاج کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مقامات مقدسہ کے محافظ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر امریکہ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کیخلاف 10 جنوری کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی صدر نے تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ بعد ازنماز جمعہ ڈویژن، ضلع، تحصیل اور یونٹ کی سطح پر ریلیاں نکالی جائیں اور سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔ علماء کرام خطبات جمعہ میں اتحاد امت پر زور دیں گے اور عالم اسلام کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی جائے گی، جبکہ جمعہ کے اجتماعات میں 3 جنوری کو جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس کی شہادت کے المناک سانحہ کے حوالے سے امریکہ کیخلاف احتجاجی قرار دادیں منظور کی جائیں گی۔ علامہ سبطین سبزواری نے کارکنوں پر واضح کیا کہ پاکستان کی سالمیت ہم سب کی ذمہ داری ہے، احتجاج کے دوران نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہچانے سے گریز کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 836885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش