0
Monday 6 Jan 2020 19:09

پشاور، محکمہ صحت اور وکلاء کے درمیان اراضی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا

پشاور، محکمہ صحت اور وکلاء کے درمیان اراضی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں وکلاء اور محکمہ صحت کے مابین زمین کے تنازع نے ایک بار پھر سنگین صورت اختیار کر لی ہے۔ وکلاء نے دیوار تعمیر کرنے پر ڈپٹی کمشنر آفس پر دھاوا بول دیا۔ انتظامیہ نے مین گیٹ کو بند کیا تو وکلاء نے گیٹ پر لاتیں برسا دیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی۔ وکلاء کو اندر داخل ہونے کی کوشش سے روکنے پر ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی بھی ہوا۔ ضلعی انتظامیہ کی دستاویز کے مطابق کچہری میں 657 کنال سرکاری کی ملکیت ہے، جبکہ وکلا کے پاس صرف ایک کنال اراضی کی ملکیت ہے۔ ادھر خیبر روڈ پر وکلاء کے احتجاج کے باعث گھنٹوں تک ٹریفک جام رہی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
 
خبر کا کوڈ : 836905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش