0
Monday 6 Jan 2020 19:13

ریاست مدینہ کا مقدس نام استعمال کرکے نااہل حکمران توہین کر رہے ہیں، الیاس مغل

ریاست مدینہ کا مقدس نام استعمال کرکے نااہل حکمران توہین کر رہے ہیں، الیاس مغل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک سندھ کے سیکرٹری اطلاعات الیاس مغل کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ کا مقدس نام استعمال کرکے نااہل حکمران توہین کر رہے ہیں، معصوم بچوں سے مسلسل زیادتی اور قتل ہو رہے ہیں، سارے چور اور کرپٹ آزاد، کمزوروں کو ہتھکڑیاں، غریب اور امیر کا پاکستان الگ الگ ہے، ایک پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کو اپنی نااہلی پر شرمندہ ہونا چاہیے۔ نجی دورے کے بعد واپس کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الیاس مغل نے کہا کہ مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، معیشت تباہ ہو چکی ہے، بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ، گیس کا بحران، لوگوں کی گاڑیاں اور چولہے بند پڑے ہیں، کاروبار ٹھپ ہے، انسانی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارباب اقتدار کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی آسمان چھو رہی ہے۔

الیاس مغل نے کہا کہ نااہل حکمرانوں، کرپٹ کرداروں نے ملک و ملت کی تباہی و بربادی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ چالیس سال ملک لوٹنے والا طاقتور چور باہر عیاشیاں کر رہا ہے، غریب سلطان کی آپریشن تھیٹر میں بھی ہتھکڑیاں نہیں کھلی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابق حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں، یہاں صرف چند چہرے بدلے ہیں لیکن نظام نہیں بدلا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو مستعفی ہو جائیں، عوام کو مزید مہنگائی کی آگ میں نہ جھونکیں۔
خبر کا کوڈ : 836906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش