0
Monday 6 Jan 2020 19:17

بغداد حملے کے بعد امریکہ تنہائی کا شکار ہو چکا ہے، جے یو پی

بغداد حملے کے بعد امریکہ تنہائی کا شکار ہو چکا ہے، جے یو پی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما پیر محمد محفوظ مشہدی اور مولانا سردار محمد خان لغاری نے ایران کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی ڈرون حملے میں قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کا امریکی فوجوں کے انخلا کی قرارداد اسلامی ملک کی خودمختاری کی طرف بہترین اور جراتمندانہ اقدام اور امریکہ کیلئے سخت پیغام ہے، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، صدر حسن روحانی اور شہدا کے خانوادوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ عراقی حکومت امریکہ کے انخلا کیلئے عملی اقدامات بھی کرے، پوری دنیا میں بغداد ایئرپورٹ پر ہونوالے واقعہ کے بعد امریکہ تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کیساتھ کھڑے ہوں اور ان سے اظہار یکجہتی کریں، امت مسلمہ کا اتحاد امریکہ کی تباہی کا باعث بنے گا، خاص طور پر عرب ممالک کو مشکل وقت میں ایران کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے، ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، اس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ عراق پر امریکی حملے کے بعد خطے کی کشیدہ صورتحال کے ذمہ دار ٹرمپ خود ہیں، اس حوالے سے ایران اگر کوئی جوابی کارروائی کرتا ہے تو اس کو جواز پہلے سے موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 836908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش