0
Monday 6 Jan 2020 19:23

عمران حکومت امریکا کی بھرپور مذمت کرکے عوام کی ترجمانی کا حق ادا کرے، علامہ رضی جعفر نقوی

عمران حکومت امریکا کی بھرپور مذمت کرکے عوام کی ترجمانی کا حق ادا کرے، علامہ رضی جعفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے مکتب اہلبیتؑ کے پیروکاروں اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، دشمن جان لے کہ ہم مکتب شہادت سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک مجاہد کی اصل کامیابی شہادت کا حصول ہے، شہید قاسم سلیمانی نے کربلا والوں کی راہ پر چل کر عظیم رتبہ پا لیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ رضی جعفری نقوی نے کہا کہ امریکا نے بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہندی المہندس کو شہید کرکے اس صدی کی سخت ترین غلطی اور جارحیت کا ارتکاب کیا ہے، اپنے اس جارحانہ اقدام کے ذریعے امریکا نے عالمی قوانین کی کھلم کھلا مخالفت کرکے پورے مشرق وسطٰی اور برصغیر کے اہم ممالک سمیت پوری دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، جس کی تباہیوں کی دنیا متحمل نہیں ہو سکے گی۔

علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ عالم اسلام کو اس صورتحال میں انتہائی ہوش مندی کے ساتھ کام لینے کی ضرورت ہے، قومی سلامتی کے ادارے کو فوری طور پر آزادنہ اور انتہائی مضبوط بنیادوں پر لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے اور یہ امر اب کسی سے بھی مخفی نہیں کہ پاکستان امریکا اور اسرائیل کے نشانے پر ہے اور ان کے ایجنٹ اور سپاہی کے طور پر ہندوستان پاکستان پر جنگ مسلط کرکے ایرانی محاذ پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کو فائدہ پہنچانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان عراق و ایران کے معاملے پر واضح پالیسی اپنائے اور عراق میں ہونے والے امریکی حملے کی بھرپور مذمت کرکے پاکستانی عوام کی ترجمانی کا حق ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 836912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش