QR CodeQR Code

منشیات اور بچوں سے جنسی زیادتی کا مسئلہ ہماری نسلوں کو تباہ کر رہا ہے، عمران خان

6 Jan 2020 20:21

اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کی روک تھام اور انسداد منشیات تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے، جبکہ اساتذہ بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، بچوں سے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات معاشرے کے لیے شرمناک چیز ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں زندگی ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں دو چیزیں ہماری نسلوں کو تباہ کر رہی ہیں۔ ایک منشیات اور دوسرا بچوں سے جنسی زیادتی کا مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکولوں اور کالجوں میں منشیات کا استعمال بڑا مسئلہ ہے، جبکہ بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پر لوگ بات نہیں کرتے، بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات بھی تباہ کن ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ یہ مسائل ہمارے معاشرے میں کینسر کی طرح پھیل رہے ہیں، ان کے حل کیلئے ہمیں قومی سطح پر ان دونوں چیزوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کی روک تھام اور انسداد منشیات تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے، جبکہ اساتذہ بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، بچوں سے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات معاشرے کے لیے شرمناک چیز ہے، پوری طاقت کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 836916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836916/منشیات-اور-بچوں-سے-جنسی-زیادتی-کا-مسئلہ-ہماری-نسلوں-کو-تباہ-کر-رہا-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org