QR CodeQR Code

کیا آپ قومی شناختی کارڈ کے نمبروں کے پیچھے چُھپے راز جانتے ہیں؟

6 Jan 2020 23:47

اگر کسی کا شناختی کارڈ نمبر 6 سے شروع ہو رہا ہے تو یقیناً وہ اسلام آباد کا رہائشی ہے۔ صوبے کے بعد اگلے 4 ہندسے بالترتیب ضلع اور تحصیل کی نشاندہی کرتے ہیں، درمیان میں آنے والے سات ہندسوں کا کوئی مطلب نہیں لیکن آخری نمبر بہت اہم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہر شہری کے قومی شناختی کارڈ پر تیرہ ہندسے درج ہوتے ہیں، اِن میں کارڈ ہولڈر سے متعلق اہم معلومات پوشیدہ ہیں، لیکن اکثر لوگ اِن معلومات سے ناواقف ہیں۔ شہر و ضلع کا نام اور پتہ تو ہرشناختی کارڈ پر درج ہوتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ صرف تیرہ ہندسوں پر مشتمل شناختی کارڈ نمبر سے بھی شناختی کارڈ ہولڈر کے بارے میں کئی اہم معلومات ملتی ہیں، اکثر لوگوں کو تو بالکل نہیں معلوم ہے۔ شناختی کارڈ نمبر کے ان ہندسوں میں پہلا ہندسہ کسی بھی کارڈ ہولڈرکے صوبے کی نشاندہی کرتا ہے، نمبر ایک سے شروع ہونے والا شناختی کارڈ خیبر پختونخوا سے 2فاٹا، 3 پنجاب جبکہ نمبر 4 سندھ اور 5 بلوچستان کی نمائندگی کرتا ہے۔

تاہم اگر کسی کا شناختی کارڈ نمبر 6 سے شروع ہو رہا ہے تو یقیناً وہ اسلام آباد کا رہائشی ہے۔ صوبے کے بعد اگلے 4 ہندسے بالترتیب ضلع اور تحصیل کی نشاندہی کرتے ہیں، درمیان میں آنے والے سات ہندسوں کا کوئی مطلب نہیں لیکن آخری نمبر بہت اہم ہے۔ اگر کوئی شناختی کارڈ نمبر جفت اعداد یعنی دو، چار، چھ یا آٹھ پرختم ہورہا ہے تو اس کا مطلب ہوا کہ کارڈ ہولڈر کوئی خاتون ہے جبکہ طاق اعداد یعنی ایک، تین، پانچ سات یا نو مرد کے لئے مخصوص ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 836936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836936/کیا-آپ-قومی-شناختی-کارڈ-کے-نمبروں-پیچھے-چ-ھپے-راز-جانتے-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org