0
Tuesday 7 Jan 2020 08:32

بھارتی ظلم کشمیریوں کو آزادی سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا، شہباز شریف

بھارتی ظلم کشمیریوں کو آزادی سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت کا ظلم کشمیریوں کو آزادی کے حق سے پیچھے ہٹا سکا نہ ہی ہٹا سکے گا۔ یوم حق خودارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے پہلے الحاق پاکستان کر کے اپنا فیصلہ سنا دیا تھا لیکن کشمیری 71 برس بعد بھی عالمی برادری کے وعدے کی تکمیل کا انتظار کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور مہذب دنیا مقبوضہ کشمیر میں بہتا خون رکوائے، عالمی برادری 150دن سے جاری محاصرہ، قید اور قدغنیں ختم کرائے۔ عالمی برادری ظالم و مظلوم اور قانون پسند و قانون شکن میں تفریق نہیں کرے گی تو دنیا ظلم کے جہنم میں جاگرے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر کا مقصد کشمیریوں کو یاد دلانا ہے کہ وہ جدوجہد میں تنہا نہیں، کشمیریوں کے جائز، قانونی اور پیدائشی حق کے لئے پورا پاکستان یک جان اور متحد ہے۔ تحریک آزادی کشمیر میں قربانیاں دینے والے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 836950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش