0
Tuesday 7 Jan 2020 12:43

بنوں میں ٹریفک اہلکار کے تشدد سے صحافی زخمی

بنوں میں ٹریفک اہلکار کے تشدد سے صحافی زخمی
اسلام ٹائمز۔ ضلع بنوں میں کوریج دوران ٹریفک پولیس اہلکار کے تشدد سے نیشنل پریس کلب بنوں کے جنرل سیکرٹری فرید نیازی زخمی ہوگئے۔ نیشنل پریس کلب بنوں کے صدر گوہر وزیر کے مطابق صحافی فرید نیازی بنوں بازار میں تجاوزات اور جام ٹریفک کے خلاف رپورٹ بنانے میں مصروف تھے کہ اس دوران ٹریفک اہلکار نے ان پر تشدد کیا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ فرید نیازی کو علاج کیلئے زخمی حالت میں بنوں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ گوہر وزیر کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد ٹریفک پولیس اہلکار نے فرید نیازی سے موبائل بھی قبضے میں لے رکھا ہے، جبکہ واقعہ کے خلاف سٹی تھانہ میں ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پریس کلب بںوں کابینہ نے ہنگامی طور پر اجلاس بلایا گیا جس میں آئی جی خیر پختونخوا، ڈی آئی جی بنوں او ڈی پی او بنوں سے متفقہ طور پر ٹریفک پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 837006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش