QR CodeQR Code

صوابی پولیس کا اساتذہ کو عزت دینے کیلئے نوٹیفکیشن جاری

7 Jan 2020 13:03

نوٹیفیکیشن میں ہدایات درج ہیں کہ اگر کوئی استاد کسی بھی چوکی، چيک پوسٹ يا تھانے آئيں تو انہيں سلام ميں پہل کی جائے، یہی نہیں نوٹیفکیشن میں اساتذہ کی حتی الامکان خاطر تواضع بھی کی جائے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اساتذہ روحانی والدین ہوتے ہيں، اسلئے ان کی عزت ميں کوئی کسر نہ رکھی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ صوابی پوليس نے اساتذہ کو عزت دینے سے متعلق روایت قائم کردی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی نے پوليس افسران اور اہلکاروں کو ہدايت جاری کی ہے کہ اساتذہ کے ساتھ عزت واحترام سے پیش آئیں۔ عمران شاہد نے اساتذہ کی عزت و احترام کیلئے خصوصی نوٹيفيکيشن جاری کيا ہے جس میں ہدایات درج ہیں کہ اگر کوئی استاد کسی بھی چوکی، چيک پوسٹ يا تھانے آئيں تو انہيں سلام ميں پہل کی جائے، یہی نہیں نوٹیفکیشن میں اساتذہ کی حتی الامکان خاطر تواضع بھی کی جائے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اساتذہ روحانی والدین ہوتے ہيں، اسلئے ان کی عزت ميں کوئی کسر نہ رکھی جائے۔ استاد کو عزت دینے کی یہ منفرد روایت قائم کرنے پر مقامی اساتذہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے، جبکہ شہریوں کا بھی کہنا ہے صرف پولیس ہی نہیں ہم سبھی پر اساتذہ کی عزت فرض ہے۔


خبر کا کوڈ: 837019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837019/صوابی-پولیس-کا-اساتذہ-کو-عزت-دینے-کیلئے-نوٹیفکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org