0
Tuesday 7 Jan 2020 13:45

سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کیلئے پولیس اور ایف آئی اے کی مشترکہ ٹیم قائم

سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کیلئے پولیس اور ایف آئی اے کی مشترکہ ٹیم قائم
اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر جرائم کی تشہیر اب مہنگی پڑے گی۔ لاہور پولیس نے ہوائی فائرنگ سمیت غیر قانونی کام کرکے ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے کمر کس لی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور پولیس اور ایف آئی اے نے ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی ہے جو فیس بک اور ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر نظر رکھے گی اور کوئی بھی مجرمانہ ویڈیو، تصاویر یا دیگر مواد اپ لوڈ ہونے پر متعلقہ ملزمان کیخلاف کارروائی عمل میں لائے گی۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پی ٹی اے کو بھی ریفرنس بھجوا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ سمیت بہت سے مجرمانہ افعال کی ویڈیوز موجود ہیں جبکہ ہوائی فائرنگ کرنیوالوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر جرائم پیشہ عناصر کو ہیرو بنا کر پیش کرنا بھی قابل گرفت اقدام تصور کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 837031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش