0
Tuesday 7 Jan 2020 15:48

خیبر پختونخوا میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان

خیبر پختونخوا میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے شدید سردی کے باعث تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کردیا۔ پنجاب اور آزاد کشمیر کے بعد محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے بھی موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی۔ ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ کا راج ہے اور کئی مقامات پر برف باری ہورہی ہے۔ موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد گذشتہ روز سے اسکول کھل گئے لیکن سردی کی وجہ سے دونوں روز بچوں کی حاضری بہت متاثر رہی۔ موسم کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ تعلیم کے پی نے اسکولوں کی چھٹیاں 12 جنوری 2020ء تک بڑھانے کا اعلان کر دیا اور اب اسکول 13 جنوری پیر سے کھلیں گے۔ چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز پنجاب اور آزاد کشمیر میں بھی شدید سردی کے باعث مزید ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 837067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش