QR CodeQR Code

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید

7 Jan 2020 16:26

ترجمان کے مطابق ایک FT-7 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب گر گیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان شہید ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں دو پائلٹ شہید ہو گئے۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایک FT-7 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب گر گیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان شہید ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ تفتیش کاروں نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے ثبوت و شواہد جمع کرنے شروع کر دیئے۔ جائے حادثہ کو مکمل سیل کر دیا گیا اور عام آدمی کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ طیارہ میدانی علاقے میں گرا اور ایک درخت سے جا ٹکرایا۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز نے ایک اعلی سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ شہید پائلٹوں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 837086

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837086/پاک-فضائیہ-کا-تربیتی-طیارہ-گر-کر-تباہ-دو-پائلٹ-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org