0
Tuesday 7 Jan 2020 17:32

رانا ثناءاللہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں انکی اہلیہ، بیٹی اور داماد بھی شامل تفتیش

رانا ثناءاللہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں انکی اہلیہ، بیٹی اور داماد بھی شامل تفتیش
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو نے رانا ثناءاللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ان کی اہلیہ، بیٹی اور داماد کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے رانا ثناءاللہ کی اہلیہ، داماد اور بیٹی کو بھی اثاثہ جات فارم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیملی کے تینوں اراکین سے متعلق نیب رانا ثناءاللہ سے سوال و جواب بھی کئے تھے۔ لیگی رہنما سے شہریار کے ذرائع آمدن اور بیٹی کے نام پر اثاثوں کی تفصیل پوچھی گئی تھی۔ رانا ثناءاللہ نے بیٹی اور داماد سے متعلق کہا کہ سب ریکارڈ ہر موجود ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیب نے رانا شہریار کے اثاثوں کی چھان بین بھی شروع کردی ہے کیوںکہ تفتیشی حکام کا الزام ہے کہ رانا ثناءاللہ نے اپنے اثاثے خاندان کے نام پر بنا رکھے ہیں۔ نیب کا الزام ہے کہ رانا شہریار سابق وزیر قانون کے بینفشری ہیں، اس لئے ان کے اثاثوں کی چھان بین کے متعلقہ اداروں سے ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ہے۔ خیال رہے نیب کا الزام ہے کہ رانا ثناءاللہ نے منصب کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے فیصل آباد میں انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کروایا اور من پسند افراد کو فائدہ پہنچایا تھا۔ نیب لاہور میں موجود انکے لاء چیمبر، ڈی ایچ اے کے دو گھروں، آٹھ کنال اراضی، رحمان گارڈن کی چار دکانوں، موجود سونے اور لینڈ کروزر کے بارے میں بھی چھان بین کر رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 837095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش