QR CodeQR Code

پشاور میں کم سن بچوں نے کنچے کھیلتے ہوئے دوست کی جان لے لی

7 Jan 2020 21:13

پولیس نے واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کو حراست میں لے لیا۔ دونوں بچوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران جواد کو کھیل کھود کے دوران تیز دھار آلہ کے پے در پے وار کر کے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، بچوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں متھرا کے علاقے میں 2 بچوں نے کنچے کھیلنے کے دوران لڑائی میں اپنے ہی دوست کی جان لے لی۔ ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کے مطابق 10 سالہ جواد اپنے 2 دوستوں کے ساتھ جن کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان تھیں کنچے کھیل رہا تھا، تاہم تینوں بچوں کی آپس میں لڑائی ہوئی اور قریب موجود تیز دھار آلے سے دونوں بچوں نے 10 سالہ جواد کو شدید زخمی کردیا، جواد کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کو حراست میں لے لیا۔ دونوں بچوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران جواد کو کھیل کھود کے دوران تیز دھار آلہ کے پے در پے وار کر کے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس نے بچوں کے قبضے سے تیز دھار آلہ برآمد کر کے بچوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 837121

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837121/پشاور-میں-کم-سن-بچوں-نے-کنچے-کھیلتے-ہوئے-دوست-کی-جان-لے-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org