QR CodeQR Code

سندھ میں گیس بحران کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، مرتضیٰ وہاب

7 Jan 2020 23:03

سیمینار سے خطاب کرتے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ہم عوام کے مسائل حل رکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، مل کر کام کرینگے تو عوام کے مسائل بہتر طریقے سے حل کرسکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحولیات، ساحلی ترقی و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں گیس بحران کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، سندھ میں بنائے جانے والے قانون پر عملدرآمد ہونے میں مسئلہ قانون سازی کا نہیں بلکہ شفافیت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، ہم شہری کے معلومات تک رسائی کے قانون پر یقین رکھتے ہیں، انفارمیشن کمیشن کو فعال بنانے میں تاخیر ہوئی، پولیس افسران پبلک سرونٹس ہیں، انہیں آئین پاکستان پریس کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں دیتا، جس کے باوجود وہ حکومت وقت کے خلاف جاکر پریس کانفرنس کرلیتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایس ایس ڈی او کے زیر اہتمام "رائٹ ٹو انفارمیشن لاء ان سندھ" کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم عوام کے مسائل حل رکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، مل کر کام کرینگے تو عوام کے مسائل بہتر طریقے سے حل کرسکیں گے۔ بعد ازاں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہانب نے کہا کہ صوبہ سندھ ستر فیصد گیس پیدا کرتا ہے، بدقسمتی سے عوام کو گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔ انہوں نت کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کے سامنے سوئی گیس یہ مسئلہ رکھا ہے، لیکن کوئی ریسپانس نہیں آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 837140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837140/سندھ-میں-گیس-بحران-کی-ذمہ-دار-وفاقی-حکومت-ہے-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org