QR CodeQR Code

سامراجی قوتیں امت کو تقسیم کرکے مکروہ مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں، محمد حسین محنتی

7 Jan 2020 23:23

تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ جمعیت نوجوانوں کو تعلیم اور آگے بڑھنے کے شوق کے ساتھ تعمیر سیرت و کردار پر خاص توجہ دے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سامراجی قوتیں امت کو علاقائیت و فرقوں میں تقسیم کرکے اپنے مکروہ مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں، ہمیں اپنے اتحاد و یکجہتی اور ’ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کیلئے‘ نعرے کے تحت اغیار کی تمام سازشوں کو نیست و نابود کرنا ہوگا، جمعیت نوجوانوں کو تعلیم اور آگے بڑھنے کے شوق کے ساتھ تعمیر سیرت و کردار پر خاص توجہ دے، ان خیالاات کا اظہار انہوں نے رضوان مسجد فیڈرل بی ایریا کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے تحت منعقدہ پانچ روزہ تربیت گاہ سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی ناظم اسد علی قریشی، معتمد صوبہ شمس تھیبو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہیں، اس کی صحیح تعلیم و تربیت اور رہنمائی بہت ضروری ہے، جمعیت نوجوانوں کو اپنے مقصد زندگی سے آگاہ، معاشرے کی اصلاح اور ملک و ملت کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار کرے، کیونکہ آج کے بچوں کو ہی کل ملک کی باگ دوڑ سنبھال کر اس کے مستقبل کو سنوارنے کا کام کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 837147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837147/سامراجی-قوتیں-امت-کو-تقسیم-کرکے-مکروہ-مقاصد-حاصل-کرنا-چاہتی-ہیں-محمد-حسین-محنتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org