0
Wednesday 8 Jan 2020 07:17

دنیا ایک نئی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، ٹرمپ انتظامیہ غیر ضروری اشتعال انگیزی ختم کرے، نینسی پلوسی

دنیا ایک نئی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، ٹرمپ انتظامیہ غیر ضروری اشتعال انگیزی ختم کرے، نینسی پلوسی
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے عراق میں اپنی فوج پر حملوں کی تصدیق کر دی، اسپیکر ایوان نمایندگان نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ امریکی فوج پر حملوں کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے فوجیوں کی حفاظت یقینی بنائے گا، ایران سے کہا جائے کہ تشدد روکے۔ نینسی پلوسی نے دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی تازہ صورتحال پر کہا کہ امریکا اور دنیا ایک اور جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے غیر ضروری اشتعال انگیزی ختم کرنے کا بھی کہا۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دنیا بھر میں امریکی مشنز کے نام ہنگامی پیغام بھیجا، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکی سفارتکار اجازت کے بغیر ایرانی اپوزیشن گروہوں سے نہ ملیں، ایرانی اپوزیشن سے ملاقات کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 837175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش