0
Wednesday 8 Jan 2020 11:04

امریکہ کے پاس دنیا کی بہترین فوج اور جنگی سامان ہے، میں کل صبح ایک بیان دوں گا، ٹرامپ

امریکہ کے پاس دنیا کی بہترین فوج اور جنگی سامان ہے، میں کل صبح ایک بیان دوں گا، ٹرامپ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حملوں کے رد عمل میں کہا کہ عراق میں واقع دو فوجی اڈوں پرایران سے میزائل داغے گئے جس سے ہونے والی ہلاکتوں اور دیگر نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ سب اچھا ہے، اب تک سب ٹھیک ہے، امریکہ کے پاس دنیا کی بہترین فوج اور جنگی سامان ہے، میں کل صبح ایک بیان دوں گا۔ بدھ کی صبح ایران نے عراق میں موجود امریکہ کے دو فوجی اڈوں پر حملے کیے ہیں۔ امریکہ کے محکمہ دفاع کے مطابق ایران سے 12 بلیسٹک میزائل داغے گئے جن سے الانبار اور اربیل میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پینٹگان کی طرف سے جاری ابتدائی بیان کے مطابق ایران نے امریکی اور اتحادی افواج کو نشانہ بنایا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق فی الحال نہیں کی گئی۔ ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب کرنا تھا جس کو فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے گرد سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی فیڈرل ایویشن نے مسافر طیاروں کومشرق وسطی کی فضائی حددود استعمال کرنے سے منع کر دیا ہے۔


 
خبر کا کوڈ : 837197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش