QR CodeQR Code

موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عراق جانے والے پاکستانی شہری محتاط رہیں، دفتر خارجہ

8 Jan 2020 11:08

ملائیشیا، سنگاپور اور چین نے اپنی قومی ایئر لائنز کو ایران کی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے، جب کہ فلپائن نے اپنے شہریوں کو عراق سے نکلنے کی ہدایت کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان نے عراق جانے والے اپنے شہریوں محتاط رہنے کا کہا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عراق جانے والے پاکستانی شہری محتاط رہیں۔ عراق میں پہلے سے موجود شہری پاکستانی سفارت خانے سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ خیال رہے کہ ایران نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں کا نشانہ بنایا ہے جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ملائیشیا، سنگاپور اور چین نے اپنی قومی ایئر لائنز کو ایران کی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے، جب کہ فلپائن نے اپنے شہریوں کو عراق سے نکلنے کی ہدایت کردی ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 837200

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837200/موجودہ-سیکیورٹی-صورتحال-کے-پیش-نظر-عراق-جانے-والے-پاکستانی-شہری-محتاط-رہیں-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org