QR CodeQR Code

اقوام متحدہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرے، شاہ محمود

8 Jan 2020 11:28

سرکاری نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہش مند ہے اور اسے برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرے۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق امریکی افواج پر ایران کے میزائل حملوں کے بعد سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہش مند ہے اور اسے برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا کیونکہ خطہ کسی نہیں جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ سے خطے کے مفاد میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق کی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا گیا تھا اس پر امریکا نے ردعمل بھی دیا تھا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت معاملات بگڑ رہے ہیں کشیدگی پیدا ہو رہی ہے اور ان حالات میں بردباری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کو جذبات میں آنے کی ضرورت نہیں ہے جذباتی ردعمل خطے اور اس سے دوچار ہونے والے ممالک کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق کی صورتحال نازک ہو سکتی ہے وہاں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے، وہ پہلے ہی 2018ء کے انتخابات کے بعد معاشی مشکلات سمیت مختلف مسائل سے دوچار ہے۔


خبر کا کوڈ: 837206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837206/اقوام-متحدہ-امریکا-اور-ایران-کے-درمیان-کشیدگی-خاتمے-میں-کردار-ادا-کرے-شاہ-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org