0
Wednesday 8 Jan 2020 12:39

آرمی ایکٹ پرتمام سیاسی قوتوں کا اتحاد جمہوری روایات کا آئینہ دار ہے، فردوس عاشق

آرمی ایکٹ پرتمام سیاسی قوتوں کا اتحاد جمہوری روایات کا آئینہ دار ہے، فردوس عاشق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ پر تمام سیاسی قوتوں کا اتحاد جمہوری روایات کا آئینہ دار ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ پر ملک کی تمام سیاسی قوتوں کا اتحاد اور مثبت کرداراعلیٰ پارلیمانی جمہوری روایات کا آئینہ دار ہے۔ سیاسی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ پاکستان دشمن قوتوں کیلئے واضح پیغام ہے۔ امید ہے اس مفاہمت کی فضا کی جھلک سینٹ میں نظر آئے گی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستانی قوم اہم معاملات اور قومی مفاد کے تحفظ کے لئے متحد ہے، خطے کی صورتحال اور پاکستان کے مفاد میں ہمیں ہم آہنگی اور یکجہتی کی فضا کو مزید آگے بڑھانا ہے اور امید ہے اس مفاہمت کی فضا کی جھلک سینٹ میں نظر آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 837221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش