0
Wednesday 8 Jan 2020 20:18

فوج قومی ادارہ ہے، اس پر سیاست نہیں کی جا سکتی، معصوم نقوی

فوج قومی ادارہ ہے، اس پر سیاست نہیں کی جا سکتی، معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی طرف سے آرمی ترمیمی ایکٹ کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں سابق حکمران جماعتوں نے حب الوطنی اور سیاسی بالغ نظری کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان سب جماعتوں کی ہیں، جوکہ غیر سیاسی ملکی دفاع کا ذمہ دار ادارہ ہے جس پر سیاست نہیں کی جا سکتی۔ لاہور میں ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیر اختر رسول قادری، صاحبزادہ عقیل حیدر شاہ اور دیگر رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ دونوں جماعتیں فوج کے سیاسی کردار پر تنقید اور سول بالادستی کا مطالبہ کرتی رہی ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ اس سے زیادہ سول بالادستی کیا ہوگی کہ عدالت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت پر قانون سازی کی ہدایت پارلیمنٹ کو کی اور حکومت نے اس پر فی الفور عملدرآ مد کے لئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرکے اچھے طریقے سے نمٹا دیا ہے۔

پیر معصوم نقوی نے کہا کہ اس سے یہ بھی ثابت ہوگیا کہ پارلیمنٹ ہی بالادستی ادارہ ہے جبکہ افواج پاکستان کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کثرت رائے سے بل کا منظور ہونے سے ثابت ہوگیا کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے صرف تحریک انصاف ہی نہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے بھی اچھے تعلقات اچھے رکھنا چاہتی ہیں، اس لئے فوج پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ جے یو پی کے سربراہ نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملازمت میں توسیع دے کر وزیراعظم عمران خان نے اچھا اقدام کیا تھا جس کی اب عدالت کے ہدایات کے مطابق پارلیمنٹ نے بھی توثیق کر دی ہے اور یہ مستقل طور پر مسئلہ حل ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 837322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش