QR CodeQR Code

چاہتے ہیں افغان امن عمل پٹڑی سے نہ اترے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکی وزیر دفاع کا فون

خطے میں امن کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کریں گے، آرمی چیف

8 Jan 2020 20:47

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو امریکی وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ٹی ایسپر نے ٹیلی فون کیا اور امریکا ایران کشیدگی و مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم سب نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کر کے خطے میں قیام امن کے لئے بہت کام کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حالات مزید کشیدہ نہ ہوں۔


اسلام ٹائمز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکی وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ٹی ایسپر نے ٹیلی فون کیا ہے اور ایران امریکا کشیدہ صورتحال پر بات چیت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکی وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ٹی ایسپر نے ٹیلی فون کیا اور امریکا ایران کشیدگی و مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم سب نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کر کے خطے میں قیام امن کے لئے بہت کام کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حالات مزید کشیدہ نہ ہوں، خطے میں امن کیلئے ہرقسم کی کاوش کی حمایت کریں گے۔ سربراہ پاک فوج نے مزید کہا کہ ہم افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لئے اپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے، چاہتے ہیں افغان امن عمل پٹڑی سے نہ اترے اور خطہ نئے تنازعات کی بجائے تنازعات کے حل کی طرف گامزن ہو۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وزیردفاع مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ امریکا بھی جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر جواب ضروری ہوا تو امریکا بھرپور قوت سے جواب دے گا۔


خبر کا کوڈ: 837325

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837325/آرمی-چیف-جنرل-قمر-جاوید-باجوہ-کو-امریکی-وزیر-دفاع-کا-فون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org