QR CodeQR Code

لاہور سمیت ملک بھر میں یوم ولادت باسعادت حضرت عباس علمدار علیہ السلام منایا گیا

8 Jul 2011 18:39

اسلام ٹائمز:مساجد اور امام بارگاہوں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ جشن ولادت کی تقریبات میں علماء و ذاکرین نے فضائل اہلبیت (ع) بیان کئے۔ اس موقع پر مٹھائی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ لاہورمیں بڑی تقریب دربار حضرت بی بی پاکدامن پر ہوئی جہاں علماء و ذاکرین نے حضرت عباس باوفا کی وفا پر روشنی ڈالی اور ان کے عظمت بیان کی


لاہور:اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت ملک بھر میں یوم ولادت باسعادت حضرت عباس علمدار علیہ السلام منایا گیا۔ اس حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جشن ولادت کی تقریبات میں علماء و ذاکرین نے فضائل اہلبیت (ع) بیان کئے اور حضرت عباس ع کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی، اس موقع پر مٹھائی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ لاہور میں بڑی تقریب دربار حضرت بی بی پاکدامن پر ہوئی، جہاں علماء و ذاکرین نے حضرت عباس باوفا کی وفا پر روشنی ڈالی اور ان کے عظمت بیان کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے اور دربار کو سیکیورٹی اداروں نے اپنے حصار میں لئے رکھا۔ اس حوالے سے محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 83733

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/83733/لاہور-سمیت-ملک-بھر-میں-یوم-ولادت-باسعادت-حضرت-عباس-علمدار-علیہ-السلام-منایا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org