0
Wednesday 8 Jan 2020 22:09

سابق ایم کیو ایم رہنما واسع جلیل کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کا فیصلہ

سابق ایم کیو ایم رہنما واسع جلیل کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی حکومت نے ایم کیو ایم لندن کے رہنماء واسع جلیل کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ حکومت نے ایم کیو ایم لندن کے مفرور رہنماء کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا ارادہ کرلیا،  واسع جلیل کو گرفتار کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں حکومت جلد باقاعدہ طور پر انڑپول کو خط لکھے گی۔ واضح رہے کہ واسع جلیل پر اس وقت کراچی میں 50 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ مفرور رہنماء ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سمیت اہم تنظیمی عہدوں پر رہیں ہیں۔ اس وقت امریکہ میں روپوش ہیں، ان پر قتل، ڈکیتی، اغواء سمیت ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے مقدمات درج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 837335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش