QR CodeQR Code

عمران خان کی شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکا کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں کی ہدایت

8 Jan 2020 23:39

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو پاکستان کا واضح پیغام پہنچانے کا کہا ہے کہ پاکستان امن کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے لیکن دوبارہ کبھی کسی دوسری جنگ کا حصہ نہیں بن سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے مشرق وسطیٰ میں جاری امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحرک ہونے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکا کا دورہ کرنے اور متعلقہ ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی متعلقہ ممالک کی فوجی قیادت سے رابطے کا کہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو پاکستان کا واضح پیغام پہنچانے کا کہا ہے کہ پاکستان امن کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے لیکن دوبارہ کبھی کسی دوسری جنگ کا حصہ نہیں بن سکتا۔
 


خبر کا کوڈ: 837350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837350/عمران-خان-کی-شاہ-محمود-قریشی-کو-ایران-سعودی-عرب-اور-امریکا-کے-وزرائے-خارجہ-سے-ملاقاتوں-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org