0
Thursday 9 Jan 2020 01:00
مشرق وسطیٰ سے امریکی انخلاء شروع

مشرق وسطیٰ سے نکل کر قبرص میں پناہ لینے کا امریکی منصوبہ، قبرص نے درخواست قبول کر لی

مشرق وسطیٰ سے نکل کر قبرص میں پناہ لینے کا امریکی منصوبہ، قبرص نے درخواست قبول کر لی
اسلام ٹائمز۔ قبرص کی حکومت نے امریکی ریپڈ ڈیپلائمنٹ فورس کی مشرق وسطیٰ سے بےدخلی پر قبرص میں تعیناتی کی امریکی درخواست قبول کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قبرص کی حکومتی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ کیطرف سے قبرص کی حکومت سے درخواست کی گئی تھی کہ اگر مشرق وسطیٰ سے بےدخل کر دیا گیا تو وقتی طور پر امریکی فوجیوں، سفارتکاروں اور شہریوں کو قبرص میں جگہ دیدی جائے۔

قبرص کے حکومتی ترجمان کاریاکاس کوشس نے اس حوالے سے خبرنگاروں کو بتایا کہ امریکی سفارتخانے کیطرف سے قبرص کی حکومت کو امریکہ کی یہ درخواست موصول ہوئی تھی کہ وہ ریپڈ ڈیپلائمنٹ فورس کو مشرق وسطیٰ سے نکال کر عارضی طور پر قبرص میں منتقل کرنا چاہتا ہے۔ کاریاکاس کوشس کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر یہ امریکی فورس مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی سفارتکاروں، اہلکاروں اور شہریوں کو فی الفور وہاں پہنچا دے گی۔
خبر کا کوڈ : 837369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش