0
Wednesday 8 Jan 2020 21:51

امریکا کا جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنا غیر قانونی اقدام ہے، جیرمی کوربن

امریکا کا جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنا غیر قانونی اقدام ہے، جیرمی کوربن
اسلام ٹائمز۔ برطانوی اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن کا کہنا ہے کہ امریکا کا جنرل سلیمانی کو قتل کرنا غیر قانونی اقدام ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے امریکا کی جانب سے جنرل سلیمانی کو قتل کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ برطانوی اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم بورس جانسن سے وضاحت طلب کی تھی، جس سے ثابت ہو کہ جنرل سلیمانی ایک خطرہ تھے، لیکن بورس جانسن نے ان کی درخواست مسترد کر دی۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا دو روز قبل کہنا تھا کہ ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی خطے کو غیر مستحکم کرنے کا ذمہ دار تھا، ان کے قتل پر افسوس نہیں کریں گے۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی سے ہمارے تمام مفادات کو خطرہ لاحق تھا، ایرانی کمانڈر کا شہریوں اور مغربی اہل کاروں کی موت میں مرکزی کردار تھا، ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے اعلانات خطے میں مزید تشدد کا باعث بنیں گے۔
بورس جانسن نے امریکا اور ایران دونوں پر باہمی کشیدگی کم کرنے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ جوابی اور انتقامی کارروائیاں زیادہ تشدد کا باعث بنیں گی۔
خبر کا کوڈ : 837370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش