0
Thursday 9 Jan 2020 02:12

کوئٹہ، گھر میں گیس لیکیج سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ، گھر میں گیس لیکیج سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گھر میں گیس لیکیج سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر گھر میں گیس لیکیج سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔ حادثے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے، نوید احمد سبزل روڈ پر فلیٹ میں خاندان کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔ مقتول نوید کے بھائی کا کہنا ہے کہ رابطہ نہ ہونے پر بھائی کے گھر پہنچا تو پانچوں افراد مردہ پائے گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کی نعشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں کوئٹہ کے علاقے کلی شاہ زمان میں کمرے میں گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ دسمبر 2019ء میں اسلام آباد کی سپر مارکیٹ میں واقع ریسٹورنٹ میں گیس لیکیج سے دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکہ اس قدر خوفناک تھا کہ قریبی دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے، دھماکے میں جھلسنے والے تمام افراد کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 837384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش