QR CodeQR Code

آزادکشمیر میں زیرتعلیم گلگت بلتستان کے طلبہ کے مسائل حل کرینگے، مسعود خان

9 Jan 2020 11:05

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کی ٹاسک فورس برائے ترقی نوجوانان کے چیئرمین ساجد میر نے صدر آزادکشمیر سے ملاقات کی اور آزادکشمیر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طلبہ کو درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کی ٹاسک فورس برائے ترقی نوجوانان کے چیئرمین ساجد میر نے ملاقات کی اور آزادکشمیر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طلبہ کو درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر یونیورسٹی میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طلبہ خاص طور پر طالبات کو رہائشی سہولتوں کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے، اسے ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے، مختص نشستوں پر داخلہ حاصل کرنے کے نظام کو شفاف بنایا جائے۔ اس موقع پر صدر ریاست نے انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ قبل ازیں مہاجرین مقبوضہ کشمیر کا ایک نمائندہ وفد بھی ان سے ملا اور مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پر صدر ریاست نے انہیں یقین دلایا کہ آزادکشمیر کے حوالے سے افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں، ان کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 837397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837397/آزادکشمیر-میں-زیرتعلیم-گلگت-بلتستان-کے-طلبہ-مسائل-حل-کرینگے-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org