0
Thursday 9 Jan 2020 10:30
قاسم سلیمانی کی شہادت صرف ایران کا نہیں پوری دنیا کا نقصان ہے

قاسم سلیمانی کی شہادت کے ثمرات دنیا جلد دیکھے گی، محمد رضا ناظری

قاسم سلیمانی کی شہادت کے ثمرات دنیا جلد دیکھے گی، محمد رضا ناظری
اسلام ٹائمز۔ ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے امریکہ کی احمقانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے نتیجے میں مرتب ہونیوالے ثمرات جلد ہی دنیا دیکھے گی، اس عظیم شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ پاکستان کو میں اپنا سمجھتا ہوں حالانکہ لبنان ہے، عراق ہے، افغانستان اور اسی طرح دوسرے ممالک ہیں، لیکن پاکستان کو انھوں نے اس طرح کہا مجھے نہیں معلوم کہ انھوں نے ایسا کیوں کہا لیکن میں یہ کہوں گا کہ انہوں نے صرف پاکستان کے بارے میں یہ کہا، یہ ان کی پاکستان سے محبت ہے۔
 
علاوہ ازیں ایرانی قونصلیٹ لاہورمیں جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر شہدا کی تعزیت کے سلسلے میں سیاسی، مذہبی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ قونصلیٹ میں رکھی تعزیتی کتاب میں مہمانوں نے لکھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی پوری زندگی قوم کی محافظت میں گزری اور انھوں نے نہ صرف ایران بلکہ اسلام کیلئے بھی ہمارا سر فخر سے بلند کیا۔ مہمانوں نے تاثراتی کتاب میں لکھا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت صرف ایران کا نہیں پوری دنیا کا نقصان ہے، جس کا خمیازہ امریکہ کو ادا کرنا پڑے گا۔ تعزیت کیلئے آنے والے افراد نے پاکستانی قوم کی طرف سے مکمل یکجہتی کی یقین دہانی کرائی۔
 
خبر کا کوڈ : 837399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش